میاں عامر سعید کارپوریٹ کلاس کی نشست پر الیکشن لڑینگے
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ٹریول،عمرہ اور حج ٹریڈ کی نامور شخصیت میاں گروپ آف انڈسٹریز کے چیئرمین میاں عامر سعید چیمبر آف کامرس لاہور سے کارپوریٹ کلاس کی نشست پر الیکشن لڑیں گے۔ پیاف، پائنر، پروگریسو الائنس نے نامزد کر دیا۔ میاں انجم نثار نے میاں عامر سعید کو ٹریول عمرہ اور حج ٹریڈ کی نمائندگی کے لئے منتخب کر لیا۔ میاں عامر سعید کا اظہار تشکر۔ پیاف، پائنر، پروگریسو الائنس کی طرف سے امیدوار بنائے جانے پر میاں انجم نثار اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ٹریول ٹریڈ،عمرہ ٹریڈ اور حج ٹریڈ کے احباب کو اپنا دست بازو قرار دیتے ہوئے کہا مل کر مسائل حل کریں گے۔23اور24 ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی کے لئے کمر کس لیں، کلین سویپ کا عزم اور دعا کرتے ہیں۔