اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء 19ستمبر کو سالگرہ منائیں گی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء 19ستمبر کو اپنی سالگرہ منائیں گی۔ عائشہ ثنا 19ستمبر 1972ء کو پیدا ہوئیں۔انہوں نے اپنے فنی کریئر کا آ غاز پی ٹی وی کے ڈراموں سے کیا۔اداکارہ نے ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کمپیئرنگ میں بھی نام کمایا۔اداکارہ اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹیں گی۔