پاک فوج ہمیشہ حق اور سچ کیساتھ کھڑی ہے،کرنل خالدکارہائی کے بعد بیان
اسلام آباد (آئی این پی) فتنہ الخوارج کے چنگل سے رہائی پانے والے کرنل خالد نے کہا ہے پاک فوج ہمیشہ حق، سچ اور ملک کے دفاع کیساتھ کھڑی ہے، علاقے کے مشیران اور رشتہ داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی کوشش سے میں رہا ہوا،اپنی رہائی کے بعد پہلے ویڈیو بیان میں کرنل خالد نے فتنہ الخوارج کا اصلی چہرہ بے نقاب کیا اورکہا حال ہی میں میر ے والد کا انتقال ہوا تھا، میں نماز جنازے کیلئے گاؤں آیا تھا، عصر کے وقت 12، 14خوارج نے مسجد سے ہمیں اغوا کیا، یرغمال بننے کے بعد انہوں نے زبردستی ہم سے ویڈیو بھی بنوا ئی،علاقہ مشیران اور رشتہ داروں کی کوششوں سے رہا ئی ہوا۔
کرنل خالد