75 سال سے فیصلے کرنیوالی بیوروکریسی و عدلیہ کو بھی جوابدہ ہونا ہوگا، خواجہ آصف

     75 سال سے فیصلے کرنیوالی بیوروکریسی و عدلیہ کو بھی جوابدہ ہونا ہوگا، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے  75 سال سے فیصلے کرنیوالی بیورو کریسی اور عدلیہ کو بھی جوابدہ ہونا ہوگا، یہ دونوں ادارے کبھی سیاستدانوں سے مل کر اور کبھی اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مل کر مفت میں جھولا لے رہے ہیں، انہیں اپنے فیصلوں کا لازمی حساب دینا ہوگا۔ نجی ٹی وی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف کی صدارت میں گزشتہ روز ہونیوالے اجلاس میں سیاسی معاملات پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی، صرف پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اور بجلی کے بلوں پر بات کی گئی، نواز شریف نے پی ٹی آئی سے بات چیت سے متعلق کوئی بات ہی نہیں کی۔خواجہ آصف نے مذاکرات سے متعلق گردش کرتی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا اس وقت ماحول سازگار نہیں، پی ٹی آئی جب تک 9 مئی کے واقعے پر معافی نہیں مانگتی بات چیت نہیں ہوسکتی، 9 مئی پرکسی کو تاسف ہے تو آگے چلا جاسکتا ہے، 9 مئی کا احتساب  200 فیصد ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوسکتا ہے،رہنما ن لیگ نے مزید کہا شہباز شریف نے ایوان کے فلور پر تین بار بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔

خواجہ آصف

مزید :

صفحہ اول -