اسٹیبلشمنٹ، پی ٹی آئی بات چیت ریاست کے مفاد میں ناگزیر ہے، رؤف حسن

    اسٹیبلشمنٹ، پی ٹی آئی بات چیت ریاست کے مفاد میں ناگزیر ہے، رؤف حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے امید اور دعا ہے فوج اور پی ٹی آئی میں ڈیڈلاک مزید برقرار نہ رہے۔ غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے رؤف حسن نے کہا ریاست کے مفاد میں پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ بات چیت بہت ضروری ہے، امید اور دعا ہے فوج اور پی ٹی آئی میں ڈیڈلاک مزید برقرار نہ رہے، ہماری پوزیشن ہمیشہ یہی رہی ہم ان کیساتھ انگیج ہونا چاہتے ہیں، فوج کیساتھ ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے پی ٹی آئی جو کرسکتی تھی وہ کیا ہے، فوج کیساتھ بات چیت بھی آئین کے دائرہ کار میں ہوگی، تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو عدم استحکام ختم ہوجائیگا۔

رؤف حسن

مزید :

صفحہ اول -