ہم نوجوانوں کو فنی اور ڈیجیٹل تعلیم دینے کیلئے کوشاں ہیں: احسن اقبال 

    ہم نوجوانوں کو فنی اور ڈیجیٹل تعلیم دینے کیلئے کوشاں ہیں: احسن اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        نارووال (این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بہتر نتائج کیلئے بہترین لوگوں کا انتخاب کرنا پڑتا ہے،دھرتی کے بچوں کیلئے تعلیم کے مواقع پیدا کرکے اپنا قرض ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔ان خیالات کا اظہار نارووال میڈیکل کالج میں تعینات ہونیوالے فکیلٹی ممبران میں ان کی تقرری کے آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں کہ آج میرے خواب کو تعبیر ملی ہے1997 میں ہم نے ڈی ایچ کیو کی جگہ کی نشاندہی کی اور جگہ کی خرید کی بعد میں مارشل لا ء کی وجہ سے کوئی خاطر خواہ کام نہیں ہوسکا،2008 میں جب ہماری صوبائی حکومت بنی تب ہم نے ترجیحی بنیادوں پر اس ہسپتال کی بلڈنگ کو آپ گریڈ کیا اور اسی وقت میرے ذہن میں تھا کہ ہم نے اس ہسپتال کو اس قابل بنانا ہے کہ کل کو نارووال میڈیکل کالج کی بنیاد رکھنے میں ہمیں مدد ملے۔مگر 2018 کی تبدیلی نے نارووال کے تمام تر منصوبوں کو میرے نام سے منسوب کرکے متروک کردیا گیا۔ہم نے نارووال کو اس قابل بنا دیا ہے کہ پاکستان میں اسکا تعارف تعلیم کی بنیاد پر ہے۔ قبل ازیں احسن اقبال نے ای لائبریری نارووال میں ڈیجیٹل نارووال پروگرام کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس پروگرام میں شریک ہو کر بہت خوشی ہو رہی ہے یہ میرے خواب کی عملی تعبیر ہے میں اس کامیابی پر ڈپٹی کمشنر نارووال اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم اپنے نوجوانوں کو فنی تعلیم اور ڈیجیٹل تعلیم دینے کیلئے بہت پہلے سے کوشاں ہیں آج ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں یہ ڈیجیٹل انقلابی کی دنیا ہے آنے والے دنوں میں ٹیکنالوجی میں بھرپا ہونے والا انقلاب قوموں کے مستقبل کا تعین کریگا آرٹی فیشل انٹیلی جنس نے دنیا کو نئی جہتوں سے متعارف کروایا ہے ہمیں تبدیلی کے نئے رجحانات سے فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہونا چاہیے آج ہم نوجوان نسل کو مخالفوں کو گالی گلوچ دینا نہیں سکھا رہے،ایک جماعت نے ہم سب کو چور ڈاکو بنا کر پیش کیابحیثیت مسلمان ہمیں امت کے اندر نفرت کے بیج نہیں بونے چاہئیں ہمارے مخالفین صرف سوشل میڈیا پر جھوٹا پراپیگنڈا کرتے ہیں اور حقیقت کی دنیا سے دور ہیں،آج ان کے ناکام چار سالوں کاخمیازہ ہم بھگت رہے ہیں،آج بجلی کے بل بلند ترین سطح پر ہیں،یہ تبدیلی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

احسن اقبال 

مزید :

صفحہ آخر -