پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت راولپنڈی، کراچی کے درمیان سیر سید ایکسپریس چل گئی
لاہور(این این آئی) راولپنڈی،کراچی کے درمیان سر سید ایکسپریس چلا دی گئی،16 کوچز پر مشتمل سر سید ایکسپریس براستہ فیصل آباد سفر کریگی۔ریلوے ترجمان کے مطابق ٹرین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی گئی ہے،ٹرین میں ایک اے سی سلیپر، تین اے سی بزنس اور ایک اے سے سٹینڈرڈ کوچز شامل ہیں جبکہ آٹھ اکانومی کوچز کیساتھ ڈائننگ کار بھی ٹرین کا حصہ ہے۔ترجمان کے مطابق ٹرین میں نامور کمپنی کھانا فراہم کریگی،ٹرین میں پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق مسافروں کیلئے فری وائی فائی کی سہولت بھی میسر ہو گی،ٹرین کی ٹکٹ کی ادائیگی گھر بیٹھے موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے بھی کی جا سکے گی،سر سید ایکسپریس سے پاکستان ریلویز کو سالانہ تقریباً 3ارب روپے آمدن ہو گی۔ سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے خود انحصاری آئیگی اورریونیو بڑھے گا،اگلے ماہ مزید 10ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا ارادہ ہے۔
سرسید ایکسپریس