کراچی،کنویں میں گرنے سے 2بچوں سمیت 3 جاں بحق 

  کراچی،کنویں میں گرنے سے 2بچوں سمیت 3 جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آئی این پی)کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع رہائشی عمارت کے گہرے کنویں میں گرنے سے دو بچے زہریلی گیس کے باعث جاں بحق ہو گئے جبکہ بچوں کو بچانے کیلئے کنویں میں کودنے والا نوجوان بھی آکسیجن کی کمی کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی)جنوبی سید اسد رضا نے بتایا بچے کھیل رہے تھے کہ اس دوران کنویں کا ڈھکن ٹوٹ گیا جس سے دونوں بچے کنویں میں جا گرے، ہاؤسنگ پراجیکٹ میں موجود یہ کنواں 100 فٹ گہرا ہے اور شاید بچے وہاں موجود زہریلی گیسوں اور آکسیجن کی کمی کے باعث جاں بحق ہوئے، ایک راہگیر نے بچوں کو کنویں گرتا دیکھا تو انہیں بچانے کیلئے کنویں کے اندر چھلانگ لگا دی لیکن آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اس کی موت بھی موت واقع ہو گئی، گارڈن پولیس کو رہائشی عمارت کے بلڈرز اور مالکان کیخلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،ریسکیو اہلکار نے بتایا واقعہ میں جاں بحق نوجوان کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا اور ڈاکٹر رتھ فا سول ہسپتال لے جایا گیا جہاں مردہ قرار دیدیا گیا، علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا بچے کھیل رہے تھے کہ کنویں کا ڈھکن ٹوٹ گیا اور وہ اس کے اندر گر گئے،پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے تصدیق کی کہ ہمیں سول ہسپتال کراچی سے تین لاشیں موصول ہوئی ہیں جنہیں قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے لایا گیا، موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو سکے گی۔

بچے جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -