بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج پیرکو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا اجلاس میں گزشتہ دنوں صوبے میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے خلاف صوبائی وزرا ء حاجی علی مدد جتک اور بخت محمد کاکڑ،ارکان اسمبلی حاجی ولی محمد نورزئی، میر اصغر رند، برکت علی رند اور سنجے کمار کی جانب سے مشترکہ مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کی جائیگی۔اجلاس میں محکمہ پی ڈی ایم اے اور محکمہ داخلہ و قبائلی امور سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے۔اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن میر زابد علی ریکی حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں متاثر ہونے والے اضلاع بلخصوص واشک کے عوام کی بحالی اور مالی امداد کی بابت اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کریں گے۔ اجلاس میں تحفظ ماحولیات ایجنسی کی آڈٹ رپور ٹ برائے سال 2021-22اور کوئٹہ میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح کی آڈٹ رپورٹ برائے سال 2020-21 بھی ا یوان میں پیش کی جائیں گی۔
بلوچستان اسمبلی