جرمنی کے بعد یورپی ملک آسٹریا  کا بھی افغان باشندوں کو ڈی  پورٹ کرنے کا فیصلہ 

   جرمنی کے بعد یورپی ملک آسٹریا  کا بھی افغان باشندوں کو ڈی  پورٹ کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  آسٹریا(آن لائن)جرمنی کے بعد اب یورپ کے ملک آسٹریا نے بھی کرمنل ریکارڈ کے حامل افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے آسٹریائی حکام جرمن حکام کیساتھ کام کر رہے ہیں تاکہ ڈی پورٹیشن پلان کو جلد از جلد حتمی شکل دی جاسکے۔آسٹریا کے فیڈرل آفس فار امیگریشن اینڈ ایسائلم نے بتایا افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ ملک میں سکیورٹی کی صورتِحال تبدیل ہو جانے کے باعث ہوگا۔جرمنی نے گزشتہ روز 28 ایسے افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جو جرائم میں ملوث پائے گئے اور اْن پر مقدمہ بھی چلایا گیا۔ اگست 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد یہ جرمنی سے افغان باشندوں کی پہلی ڈی پورٹیشن ہے۔

ڈی پورٹ

مزید :

صفحہ آخر -