پیٹرولیم قیمتوں میں کمی، گڈز ٹرانسپورٹرز  کا 2 فیصد تک کرایوں میں کمی کا اعلان

  پیٹرولیم قیمتوں میں کمی، گڈز ٹرانسپورٹرز  کا 2 فیصد تک کرایوں میں کمی کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نیوز رپورٹر)حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 2فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ٹرانسپورٹرز نے لاہور سے دوسرے شہریوں کے کرایوں میں 30 سے 100 روپے تک کمی کردی۔ لاہور سے کراچی کا کرایہ 100 روپے کی کمی کے بعد 6350 روپے کر دیا گیا۔ راولپنڈی کا کرایہ 70 روپے کمی کے بعد1930 روپے، پشاور کا 100 روپے کمی کے بعد24 سو، لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ 34 سو روپے اور لورالائی کا 2750 روپے ہو گیا۔اسی طرح مری کا کرایہ 26 سو سے کم ہوکر 25 سو روپے، فیصل آباد کا کرایہ 50 روپے کی کمی کے بعد 980 اور لا ہو ر سے ملتان کا کرایہ 1750 روپے کردیا گیاہے۔ ٹرانسپورٹرزکے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

کرایہ کمی

مزید :

صفحہ آخر -