ہزاروں یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کا دھرناجاری، حکومت کیساتھ آج مذاکرات ہونگے 

    ہزاروں یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کا دھرناجاری، حکومت کیساتھ آج مذاکرات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        اسلام آباد(آن لائن (یوٹیلیٹی سٹورز بندش پر ملازمین کا دھرنا اتوار کو بھی جاری رہا۔وفاقی حکومت اور کارپوریشن رہنماؤں کے مابین آج پیر کو مذاکرات ہونگے۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے خلاف یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین کا احتجاج اور دھرنا اسلام آباد میں جاری ہے۔ دھرنے میں ملک بھر سے کارپوریشن کے ہزاروں ملازمین روزانہ کی بنیاد پر شریک ہیں، ملازمین یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے فیصلے کو واپس لینے سمیت گذشتہ 4 سالوں کے بجٹ میں بڑھائی گئی تنخواہوں میں اضا فے،بقایاجات کی ادائیگی، ملازمین کی ریگولرائزیشن گریجویٹی کے نوٹیفکیشن اور دیگر مطالبات کے حل کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ملازمین کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن حکومت سے اخراجات کی مد میں کوئی فنڈز نہیں لیتی بلکہ سارے اخراجات بشمول ملازمین کی تنخواہیں خود برداشت کرتی ہے۔ ملازمین کے مطابق کارپوریشن مکمل خود کفیل ادارہ ہے اور حکومت کی طرف سے دی جانے والی سبسڈی پر بھی سروس چارجز نہیں لیتی، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن سالانہ اربوں روپے کی ٹرن اوور اور ملازمین کے انکم ٹیکس کی مد میں اربوں روپوں کا ٹیکس حکومتی خزانے میں جمع کرتی ہے، اس وقت بھی وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے 8 ارب سے زائد فنڈز جو سبسڈی کی مد میں ادا ہونے ہیں روک رکھے ہیں جبکہ ایف بی آر نے بھی یوٹیلیٹی سٹورز کے 4 ارب سے زائد ریفنڈ ادا نہیں کیے۔حکومت کی طرف سے ملازمین کے وفد کو پیر تک کا ٹائم فریم دیا گیا تھااور یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، ملازمین نے کہا  کہ ا گر حکومت مطالبات منظور نہیں کرتی تو ہمارا دھرنا/احتجاج جاری رہے گا اور ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز بند رہینگے۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپویشن

مزید :

صفحہ آخر -