پاکستان میں زیرِ زمین پانی سے محرومی کی شرح میں خطرناک اضافہ
کراچی(این این آئی)ملک میں زیرِ زمین پانی سے محرومی کی شرح میں خطرناک حد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ملک میں زیرِ زمین پانی سے محرومی کی شرح میں خطرناک حد تک کا اضافہ ہوا جب کہ 6 سالوں میں زیرِ زمین پانی سے محرومی میں 5.66 فیصد اضافہ ہوا ہے۔دستاویز کے مطابق پنجاب کا 22.84 حصہ زیر زمین پانی سے محروم ہوگیا، 36.17 فیصد حصے میں زیرِ زمین پانی ختم ہونے کے قریب ہے۔پنجاب میں 1 سے 5 فٹ تک زیر زمین پانی 0.48 فیصد تک رہ گیا ہے، 6 سالوں میں 1 سے 5 فٹ زیرِ زمین پانی میں 3.2 فیصد کمی ہوئی۔پنجاب میں 5 سے 10 فٹ تک زیرِ زمین پانی 6.40 فیصد تک رہ گیا ہے اور 6 سالوں میں 5 سے 10 فٹ زیر زمین پانی میں 10.94 فیصد کمی ہوئی۔ 10 سے 20 فٹ زیرِ زمین پانی 34.07 فیصد تک رہ گیا، 6 سالوں میں 10 سے 20 فٹ زیرِ زمین پانی میں 2.03 فیصد کمی ہوئی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں 0.03 فیصد حصہ زیرِ زمین پانی سے محروم ہوگیا ہے، دونوں صوبوں میں 0.39 فیصد حصے میں زیر زمین پانی ختم ہونے کے قریب ہے۔سندھ اور بلوچستان میں 1 سے 5 فٹ زیر زمین پانی 1.23 فیصد رہ گیا، دونوں صوبوں میں 5 سے 10 فٹ زیر زمین پانی 65.54 فیصد رہ گیا ہے جب کہ سندھ اور بلوچستان میں 10 سے 20 فٹ پانی 32.72 فیصد تک ہوگیا ہے۔خیبر پختونخواہ کا 32.96 فیصد حصہ زیرِ زمین پانی سے محروم ہوگیا ہے، کے پی کے میں 41.94 فیصد حصے میں زیرِ زمین پانی ختم ہونے کے قریب ہے۔