52 روز قبل ڈکیتی کے دوران اغواء ہونیوالا سکیورٹی گارڈکا سراغ نہ مل سکا

  52 روز قبل ڈکیتی کے دوران اغواء ہونیوالا سکیورٹی گارڈکا سراغ نہ مل سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)52روز قبل سگو کے قریب نجی بینک کی کیش وین ڈکیتی کے دوران اغواء ہونیوالے غریب سیکورٹی گارڈز کے ورثاء کا وزیراعلیٰ ہاؤس ڈیرہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، مغویوں کی رہائی کا مطالبہ، اگر ہمارے پیاروں کو بازیاب نہ کروایا گیا تو ہم خودسوزی پر مجبور ہوجائینگے،ورثاء۔ تفصیلات کے مطابق 52روز قبل سگو کے قریب نجی بینک کی کیش وین ڈکیتی کے دوران اغواء ہونیوالے غریب سیکورٹی گارڈز کے ورثاء نے وزیراعلیٰ ہاؤس ڈیرہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر متاثرہ ورثاء کا کہنا تھا کہ 52دن ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک اغواء ہونیوالے افراد کا کچھ پتہ نہیں چل سکا، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر مغویوں کی رہائی کیلئے اقدامات کریں اگر ہمارے پیاروں کو بایازب نہ کروایا گیا تو ہم خودسوزی کرنے پر مجبور ہوجائینگے۔