ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کے طلبہ نے ٹیکنیکل بورڈ کے سالانہ امتحان میں میدان مارلیا
پشاور(پاکستان نیوز) میٹرک ٹیک انسٹیٹیوٹ آمان گڑھ نوشہرہ ٹیکنیکل ایجوکیشن ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخواکے طلبہ نے بورڈ آف ٹیکنیکل اینڈ کامرس ایجوکیشن خیبر پختونخوا کے سالانہ ٹیکنیکل سکول سرٹیفیکیٹ میٹرک لیول پارٹ ٹو امتحانات میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے بورڈ نتائج میں میدان مارلیااحمد شاہ نے ٹی ایس سی سروینگ کے پارٹ میں 1250میں 1110 نمبر حاصل کرکے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ حدیبہ گل نے ٹی ایس سی بیوٹیشن کے کل 1250 میں سے 1084 نمبر کے ساتھ دوسری اور منشاء بی بی نے 1081 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی طلبہ نے ٹیکنیکل بورڈ کے سالانہ امتحان میں صوبہ بھر میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں نے اسے سکول اساتذہ کی انتھک محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا اور مستقبل میں مذید محنت کے ساتھ اس کامیابی کو برقرار رکھنے اور اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔