پولیس مقابلے میں زخمی  شخص ڈکیتی میں ملوث نکلا

Sep 02, 2024

کراچی(سٹاف رپورٹر)جوہر آباد پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم شیراز جنرل اسٹور ڈکیتی میں ملوث نکلا۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق 22اگست کو دستگیر میں شیراز جنرل اسٹور میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، دورانِ ڈکیتی گرفتار ملزم جنرل اسٹور کے مالک شیراز خان کی مزاحمتی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ 3مسلح ملزمان نے ڈکیتی کے دوران 1 لاکھ روپے کی رقم لوٹی تھی، ملزمان مزاحمت پر شیراز کو پیٹ میں گولی مار کر فرار ہو گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ جوہر آباد پولیس سے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے، جس نے شیراز جنرل اسٹور ڈکیتی میں سہولت کاری کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے مطابق اس کا بہنوئی کاشف اور اس کا دوست شفیق سمیت 2 نامعلوم ملزمان جنہیں شفیق لے کر آیا تھا، ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے جبکہ کاشف کا اسلحہ استعمال کیا گیا تھا، ڈکیتی کے لیے اسلحہ فیضان نے پہنچایا تھا۔ایس ایس پی کے مطابق فیضان کے انکشافات پر دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے۔

مزیدخبریں