گورنر خیبرپختونخوا نے پمز ہسپتال میں ڈیرہ کے سینئر صحافی کی عیادت کی
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پمز ہسپتال میں ڈیرہ کے سینئر صحافی چوہدری محمد اصغر کی عیادت کی، پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے گورنر خیبرپختونخوا کو چوہدری اصغر کی صحت، انکے علاج میں ہونے والی پیش رفت اور درپیش مشکلات کے بارے میں بریفنگ دی ڈاکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چوہدری اصغر ہمارے علاقہ کے سینیئر صحافی ہی نہیں بلکہ اثاثہ ہیں اور انکی خصوصی نگہداشت کی جائے،انہوں نے کہا کہ انکی صحت کی بحالی کے بعد انہیں فوری طور پر کراچی منتقل کیا جائے گا تاکہ انکے گردوں کے عارضہ کا علاج کیا جاسکے۔