ڈیرہ ،پولیس کانسٹیبل فلائنگ کوچ کی ٹکر سے لگ کر زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) سی آر بی سی چیک پوسٹ پر ڈیوٹی سرانجام دیکر گھر جانے والا پولیس کانسٹیبل بنوں اڈا کے قریب فلائنگ کوچ کی ٹکر سے لگ کر زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 34سالہ کانسٹیبل محمد سہیل ولد ظفر علی میکن سکنہ شاہجہان شہید ٹاﺅن سی آر بی سی چیک پوسٹ حدود تھانہ صدر میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد اپنے گھر کی جانب روانہ تھا کہ بنوں اڈا کے قریب تیز رفتار فلائنگ کوچ کی ٹکر سے لگ کر زخمی ہوگیا، جس کو علاج کےلئے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔