وومن یونیورسٹی صوابی اور وومن یونیورسٹی  آزاد جموں و کشمیر، باغ میں معاہدہ 

    وومن یونیورسٹی صوابی اور وومن یونیورسٹی  آزاد جموں و کشمیر، باغ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(پریس ریلیز) وومن یونیورسٹی صوابی اور وومن یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر، باغ کے درمیان ایک یادداشتِ تفاہم (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ یہ معاہدہ وومن یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر، باغ کے کیمپس میں کیا گیا،ویمن یونیورسٹی صوابی کی جانب سے ڈائریکٹر اوریک،کیو ای سی ڈاکٹر ام کلثوم اور ڈائریکٹر اکیڈیمکس ڈاکٹر ثانیہ ظہیر علی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ جس کا مقصد دونوں اداروں کے طالبات اور اساتذہ کے لئے تعلیمی تعاون اور مواقع کو فروغ دینا ہے۔اس معاہدے کے تحت دونوں یونیورسٹیاں مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں، تعلیمی تبادلوں اور انٹرنشپ مواقع پر زور دیں گی، جس سے طالبات اور محققین کے لئے سیکھنے کے تجربات کو بہتر بنایا جائے گا۔ دونوں ادارے تعلیمی مواد، اشاعتوں، اور تکنیکی مہارت کا تبادلہ کریں گے اور سیمینارز اور تحقیقی منصوبوں میں مشترکہ تعاون کریں گے۔ یہ معاہدہ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی معیار کو فروغ دینے اور اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ترقی کے لئے ایک اہم قدم ہے۔