محفل حسن قرآت و تحفظ ختم نبوت ؓ کانفرنس4ستمبر کو ہوگی
کراچی(پ ر )عقیدہ ختم نبوت ؓ دین اسلام کی اساس و بنیاد ہے جس پر اعتقاد کے بغیر بندہ مسلمان ہو ہی نہیں سکتا، جن وانس کی رشد و ہدایت کے لیے اللہ تعالی نے انبیا علیہم السلام کا عظیم الشان سلسلہ جاری فرمایا اور اس سلسلہ کو سید المرسلین خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس پر مکمل فرمایا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر پاکستان امن کونسل سندھ، مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن، امام و خطیب جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر مولانا عبد الماجد فاروقی نے مدرسہ تعلیم القرآن میں اساتذہ و طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا گفتگو میں مولانا محمد عکاشہ، قاری محمد ندیم و دیگر بھی شامل تھے اس موقع پر مولانا عبد الماجد فاروقی نے اعلان کیا کہ مدرسہ تعلیم القرآن کے زیر اہتمام امن کونسل سندھ کے اشتراک سے جامع مسجد الخلیل بھٹائی آباد گلستان جوہر میں محفل حسن قرآت و تحفظ ختم نبوت ؓ کانفرنس 4ستمبر بروز بدھ بعد نماز مغرب منعقد کی جائے گی جس میں ممتاز جید علما کرام و مشائخ عظام اور معروف قرآ تشریف لائیں گے جبکہ کانفرنس میں عقیدہ ختم نبوت ؓ کے حوالے سے اہم اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔