بارشوں کے باعث حب ڈیم بھر گیا، اسپیل ویز سے پانی کا اخراج شروع
کراچی(این این آئی)سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث حب ڈیم پانی سے مکمل بھر گیا، جس کے بعد اسپیل ویز سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا۔کراچی لسبیلہ اور حب کے لیے 3 سال تک کی ضرورت کا پانی جمع ہو گیا، ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔واپڈا کے مطابق کراچی اور حب لسبیلہ کی پانی کی ضروریات پورا کرنے کے لئے 3 سال تک پانی فراہم کیا جا سکتا ہے، بارشوں کے باعث حب ڈیم آج صبح مکمل طور پر بھر گیا ہے، ڈیم میں پانی کی سطح 339 فٹ تک ہے، ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑ فٹ ہے، اضافی پانی کا اسپل وے کے ذریعے محفوظ طریقے سے زیریں جانب اخراج جاری ہے۔