سی اے اے کا بڑا اقدام ، کسی مسافر کو بورڈنگ سے نہیں روکا جائیگا : نیا ہدایت نامہ جاری

  سی اے اے کا بڑا اقدام ، کسی مسافر کو بورڈنگ سے نہیں روکا جائیگا : نیا ہدایت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        کراچی(سٹاف رپورٹر) سی اے اے نے پی این آر کے سلسلے میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اب کسی مسافر کی بورڈنگ سے نہیں روکا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق بورڈنگ کے سلسلے میں ایئر لائنوں سے متعلق مسافروں کی نئی شکایات سامنے آئی ہیں، جس پر سول ایوی ایشن نے نوٹس لے لیا ہے، اور تمام ایئر لائنوں کو نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے۔سی اے اے کے مطابق ٹکٹ بکنگ اور سفر کے وقت پی این آر مختلف ہونے پر مسافروں کو بورڈنگ نہ دیے جانے کی شکایات سامنے آئی تھیں، جس پر اب اتھارٹی نے ہدایت جاری کی ہے کہ مسافروں کو ٹکٹ میں پی این آر کے معاملے بورڈنگ سے نہ روکا جائے۔ہدایت نامے کے مطابق تمام ایئر لائنیں سی اے اے کی ہدایت پر سختی سے عمل درآمد کریں گی، سی اے اے نے کہا ہے کہ ایئر لائنیں مسافروں کو پی این آر کے مسئلے پر طیارے میں سوار ہونے سے نہ روکیں، اور یہ پی این آر پالیسی تمام ایئر لائنیں اپنی ویب سائٹ پر لازمی اپ ڈیٹ کریں۔سی اے اے نے ٹریول ایجنٹوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ مسافروں کی بکنگ کے وقت ان پالیسیوں پر عمل کیا جائے، اس سے مسافروں کو بورڈنگ سے روکے جانے کی بعد کی تکلیف سے بچایا جا سکتا ہے۔سول ایوی ایشن نے ہدایت کی ہے کہ تمام ایئر لائنیں اس ہدایت پر سختی سے عمل کریں۔