سوہدرہ، نوسر باز کیٹرنگ کا  سامان لے اڑے

  سوہدرہ، نوسر باز کیٹرنگ کا  سامان لے اڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوہدرہ(نامہ نگار) نامعلوم نوسر باز تلواڑہ میں المصطفی ٹینٹ سروس کی دوکان پر آیا اور دوکان کے مالک سیاسی و سماجی راہنما میاں اعجاز احمد سے کہا کہ انہیں ایک تقریب کے سلسلہ میں کچھ سامان اور ایک چکن دیگ پکی پکائی کی ڈیمانڈ اور کچھ کیٹرنگ کا سامان بک کروایا۔ تاج گارڈن سیالکوٹ روڈ وزیر آباد پر سامان وہاں پر اتارا گیا جہاں سے نوسر بازدوسری چنگ چی پر سامان لوڈر کر کے رفو چکر ہو گیا۔کیٹرنگ کے سامان کی مالیت تقریباً 1,25000/روپے بتائی ہے۔تھانہ سوہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -