فیروزوالہ، ڈکیتی مزاحمت پر زمیندار قتل،نوجوان زخمی 

    فیروزوالہ، ڈکیتی مزاحمت پر زمیندار قتل،نوجوان زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیروزوالہ(نامہ نگار) ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے مزاحمت پر زمیندار قتل جبکہ نوجوان شدید زخمی۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ خوشحال پورہ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے زمیندار محمد عاشق  کے بیٹے22 سالہ قمر عباس کو شدید زحمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پوسٹ مارٹم کروانے کے بعدمقتول کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ جی ٹی روڈ کی ابادی پورب کے قریب ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوار دو سگے بھائیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نوجوان فریاد علی شدید زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -