محکمہ ریلویز،13ہزار اسامیاں ختم، تحریک کی تیاریاں شروع

محکمہ ریلویز،13ہزار اسامیاں ختم، تحریک کی تیاریاں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(سٹی رپورٹر)ریلوے میں 13 ہزار سے زائدآسامیاں ختم کرنے پرریلوے پریم یونین نے ملک گیراحتجاجی تحریک شروع کرنے کااعلان کردیا۔4 ستمبر کواوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پراحتجاجی جلسہ ہوگا۔ پاکستان ریلوے پریم یونین کے مرکزی چیئرمین ضیا الدین انصاری، صدر شیخ محمد انور، سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ایک طرف شدیدمہنگائی،بجلی بلوں نے ملازمین کی کمرتوڑرکھی ہے تو دوسری طرف ان کے سر پر نوکریوں کے خاتمہ کی تلوارلٹکادی گئی ہے،حکومت ملازمین کو ریلیف نہیں دے سکتی تو تکلیف بھی نہ دے۔نوکریوں سے برطرفیاں صرف گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کیلئے ہیں،افسران کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔حکومت نے اگر آسامیاں ختم کرنی ہی ہیں تو اس کا آغاز گریڈ 17 اور ایم پی ون سکیل(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

 کے افسران سے شروع کیا جائے جو بھاری اور پرکشش معاوضے لے کر اعلی عہدوں پر فائزہیں،ریلوے ملازمین کوجس ذہنی اذیت سے دو چار کیا جارہاہے،یہ حکومت کے گلے میں ہڈی بن جائے گا۔ پریم یونین کے راہنماں نے کہاکہ ریلوے ملازمین نے اپنی شبانہ روز کارکردگی سے ریلوے کوخسارہ سے نکال کر ملکی تاریخ میں پہلی بار منافع بخش ادارہ میں تبدیل کردیا ہے لیکن حکومت نے ان ملازمین کے مطالبات سے آنکھیں پھیر رکھی ہیں۔ ایک طرف تو ریلوے کے مزدوروں نے شب و روز محنت کرکے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 88 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے تو دوسری طرف ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنا ریلوے انتظامیہ کی بے حسی کی بدترین مثال ہے۔ حکومت کو آئی پی پیز اوربینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پر من پسند افراد کو نوازنے کیلئے کھربوں روپے کا بجٹ موجود ہے لیکن ریلوے ملازمین کیلئے حکومت کے پاس بجٹ نہیں ہے۔پریم یونین نے حافظ سلمان بٹ مرحوم کی قیادت میں ریلوے ملازمین کے حقوق کی جس جدوجہد کا آغاز کیا تھا اسے ہر حالت میں جاری رکھا جائے گا۔کسی کو ریلوے ملازمین سے زیادتی نہیں کرنے دی جائے گیپریم یونین 4 ستمبر کو اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن پراحتجاجی جلسہ کرے گیلاہور سے خیبر میل 2 ڈان کے زریعے اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن روانہ ہوں گے۔