ڈی جی پیسٹ وارننگ پنجاب ڈاکٹر عامر رسول کا راجن پور کا دورہ، رود کوہی بارش سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ
راجن پور(نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ پنجاب ڈاکٹر عامر رسول نے ضلع راجن پور کا دورہ کیا رود کوہی اور بارش سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی معائنہ اور کپاس کی فصل کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بچ جانے والی فصل پر کاشت کار بھرپور توجہ(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)
دیں۔اس موقع پر الیاس رضا کلاچی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ڈویژن ڈیرہ غازی خان اور راحت حسین راشد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ راجن پور ساتھ موجود تھے۔انہوں نے حالیہ شدید بارشوں اور رود کوہی سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور کپاس کی فصل کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تحصیل راجن پور میں کوٹلہ عیسن، کوٹلہ پہلوان، ہانموں والا، فاضل پور، کوٹلہ خان محمد، چک شہید، چک پتیات اور تحصیل جام پور میں حاجی پور، سون واہ، لنڈی سیداں، محمد ہوڑہ، بخارہ، محمد پور، سلیم آباد، اللہ آباد اور ملحقہ علاقوں کا معائنہ کیا۔حالیہ بارشوں اور رود کوہی کے سیلاب سے کپاس اور دیگر فصلات متاثر ہوئی ہیں۔ رود کوہی کے سیلاب سے بچ جانے والے کپاس کے کھیتوں میں بارش کا پانی بھی موجود پایا گیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے فصل کپاس کے نقصان دہ کیڑوں، فصل کی نشوونما و بڑھوتری اور پھل آوری کا تفصیلی جائزہ لیا اور کاشت کاروں سے ملے۔ دورہ کے دوران زراعت آفیسران پیسٹ وارننگ محمد صدیق، محمد زبیر اور حمید اللہ خان ہمراہ تھے۔