بیٹے کا والد کی زرعی اراضی پر قبضہ، ریونیو افسروں کا ایکشن لینے سے انکار، لاہور ہائیکورٹ ملتا ن بینچ کا حکم بھی نظرا نداز
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادو کے رہائشی 90 سالہ ریٹائرڈ صوبیدار 1965 اور 1971 کی جنگ کے غازی عبد الباقی قریشی نے پریس کلب کوٹ ادو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکی موضع ٹھٹھی حمزہ میں 23 ایکڑ اراضی ہے جس پر اسکے ایک ناخلف بیٹے عبدالباسط نے محکمہ مال کے عملہ کی ملی بھگت اور فراڈ سے تملیک کراکر اپنے (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)
نام کرالی ہے اسکے بارے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ سے 27 جولائی 2023 کو رٹ پٹیشن نمبر 11708/23 کے تحت حکم امتناعی جاری کیا لیکن عملہ فیلڈ نے عدالت عالیہ کے اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مورخہ 22 فروری 2024 کو وارنٹ قبضہ جاری کر دیا بیٹے عبدالباسط نے پولیس اور محکمہ مال کے افسران و عملہ کو بھاری رشوت دے کر رقبہ پر قبضہ کر لیا اور وہاں پر جرائم پیشہ افراداور اشتہاری ملزمان بٹھا دیئے یہ سب کچھ ایس ایچ او اور پولیس تھانہ سناواں کی ملی بھگت سے کیا اس رقبہ پر 20 ایکڑ پر کماد کی فصل کاشت تھی اور باقی رقبہ پر گندم کاشت تھی اور انکی مالیت تقریبا ایک کروڑ روپے بنتی ہے اس بارے ہم نے عدالت عالیہ میں توہین عدالت کی کاروائی کی جس میں 9 جولائی 2024 کو معزز عدالت نے نائب تحصیلدار نیلم تحریم کو 27 جولائی2023 کو اپنے حکم میں امتنائی بحال رکھنے کا حکم دیا حلقہ ریونیو آفیسر نیلم تحریم نے عدالت میں بیان بھی دیا کہ وہ اراضی کا قبضہ انہیں واپس کرادے گی حلقہ ریونیو آفیسر مذکورہ نے کاروائی کرتے ہوئے وارنٹ قبضہ ان دونوں کے حق میں جاری کیا لیکن آج تک انہیں قبضہ واپس نہ دلایا انہوں نے کہا کہ پولیس تھانہ سناواں نے اس کے نافرمان اور ناخلف بیٹے عبدالباسط کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے بھاری رشوت لیکر میرے اور میرے بیٹوں عبدالوہاب فضل محمود اور ٹھیکیدار جنکو رقبہ دیا ہوا تھا پر چوری کی درخواست دی میں ضعیفی اور معذوری کی حالت میں ویل چیئر پر تھانہ سناواں گیا جہاں ایس ایچ او نے مجھے دیکھ کر مجھے واپس بھیج دیا اور میرا نام چوری کے مقدمے میں شامل نہ کیا لیکن میرے بیٹوں وغیرہ پر ہماری ہی کاشت شدہ گندم کی چوری کا مقدمہ درج کر دیا انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کو ٹ ادو نے عدالت عالیہ کے حکم کے خلاف ورزی اورحکم امتنائی کے باوجود قبضہ وارنٹ جاری کیا جب ہم نے ان کو آگاہ کیا تو انہوں نے کہا کہ اب تو قبضہ وارنٹ جاری ہو چکا ہے اس بارے ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری کو درخواست دی جس پر انہوں نے کاروائی کرتے ہوئے زمین اور اس پر کاشت شدہ فصل سرکار کی تحویل و سپرداری میں لینے کا حکم دیا لیکن حلقہ پٹواری شاہزیب نے کسی کو سردار مقرر کرنے کی بجائے بیٹے عبدالباسط کو ہی وہیں رہنے دیا اور عبدالباسط ہی رقبہ اور فصل پر قابض ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رقبہ 1960 کی دہائی میں خرید کیا تھا اور میں یہ اپنے تمام وارثان بیٹے بیٹیوں میں شریعت کے مطابق تقسیم کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا ایک نافرمان بیٹا عبدالباسط اس میں رکاوٹ ہے اور اس نے فراڈ سے یہ زمین کئی سال پہلے اپنے نام کرائی جس کا ہمیں نہیں اور اب چار ماہ پہلے پولیس تھانہ سناواں اور عملہ ریونیو سے ملی بھگت کر کے اس پر ناجائز قبضہ کر لیا۔