ریلوے پولیس کا چھاپہ، ملزم گرفتار کرنیکی کوشش، وحشیانہ تشدد

  ریلوے پولیس کا چھاپہ، ملزم گرفتار کرنیکی کوشش، وحشیانہ تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)خانپور ریلوے پولیس کا چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کیلئے رحیم یار خان کے علاقہ میں چھاپہ موٹر سائیکل پر سوار ملزم راستہ میں گرفتار مزاحمت پر اہلکاروں کا بہیمانہ تشدد اٹھاکر کار میں ڈالنے کی کوشش مزاحمت کے دو ران اسسٹنٹ سب انسپکٹر دل کا دورہ پڑنے پر دم توڑ گیا   رات ریلوے پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک مقبول احمدنے ملازمین کے ہمراہ شہباز پور روڈ میاں ٹان کے علاقہ میں موبائل چوری کے درج مقدمہ نمبری 45/24 بجرم 379 ت پ میں مطلوب ملزم ایاز صادق کی گرفتاری کیلئے گلشن عثمان کے(بقیہ نمبر20صفحہ7پر)

 قریب واقع واپڈا گریڈ پلی پر موجود تھے کہ اسی دوران ملزم ایاز صادق اپنے بیٹے فیضان ایاز کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر شہر کی جانب جارہا تھا کہ اسی دوران ریلوے پولیس اہلکاروں نے انہیں دبوچ لیا مزاحمت پر ریلوے پولیس اہلکاروں نے ملزم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اٹھاکر کار میں ڈالنے کی کوشش کی ریلوے پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک مقبول احمد کو اچانک دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ موقع پر دم توڑ گیا شور واویلا ہونے پر علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد جمع ہوگئی پولیس پکار 15 پراطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک مقبول احمد کی نعش تحویل میں لیکر ریسکیو 1122 اہلکاروں کی مدد سے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم ایاز صادق کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا۔ بعدازاں ایس ایچ او تھانہ ریلوے پولیس خانپور نے مرنے والے اے ایس آئی ملک مقبول احمد کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا اور موت کو حادثاتی قرار دیکر تھانہ سٹی سی ڈویژن میں تحریر پیش کی جس پر مقامی پولیس نے 174 کی کارروائی کرتے طبی معائنہ کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کردی۔ ذرائع کے مطابق ریلوے پولیس اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک مقبول احمد نے ملزم کی گرفتاری کا عمل کرنے کیلئے مقامی تھانہ میں کوئی اطلاع فراہم نہ کی تھی جبکہ متوفی اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک مقبول احمد ریلوے پولیس اسٹیشن سمہ سٹہ میں تعینات تھا۔ ریلوے پولیس اسٹیشن خانپور نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اسامہ کی مدعیت میں مقدمہ نمبری 45/24 بجرم 379 ت پ 29 اگست کا وقوعہ 31 اگست کو مقدمہ کا اندراج ظاہر کردیا۔ ورثا کے مطابق ملزم ایاز صادق 29 اگست کو اپنے گھر میں موجود تھا ریلوے پولیس خود ساختہ مقدمہ بنا کر انہیں پریشان کر رہی ہے اور انہیں خطرہ ہے کہ ایاز صادق کو ریلوے پولیس اپنے ہمراہ لیجاکر قتل نہ