راجن پور، سیلاب سے تیار فصلیں تباہ، متعدد مکان منہدم

    راجن پور، سیلاب سے تیار فصلیں تباہ، متعدد مکان منہدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راجن پور (نامہ نگار)راجن پور میں حالیہ سیلاب سے اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے  فصلیں کچے مکانات منہدم ہوگے  متاثرین آج بھی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں متاثرین کو راشن خیموں کی اشد ضرورت سیلاب سے متاثرہ اکثر  یونین کونسلوں میں کئی فٹ سیلابی پانی کھڑا ہوا ہے راستے بند ہیں ضلعی حکومت نے متاثرین کی اب تک کوئی مدد نہیں کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے دورے بھی فوٹو سیشن تک محدود ہوگئے ہیں ضلع راجن پور میں حالیہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ریونیو حکام سب اچھا کی رپورٹ دیتے رہے ہیں تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سیلاب متاثرین کو حکومت نے نظر انداز کر دیا بچارے متاثرین کو بیماریوں نے گھیر لیا ہے خطر ناک مچھروں نے جینا حرام کر دیا ہے مچھر مار سپرے بھی متاثرہ علاقوں (بقیہ نمبر22صفحہ7پر)

میں نہیں کرائی جاسکی ڈائریاں سمیت کئی جان لیوا بیماریوں نے متاثرین کے ناک میں دم کر رکھا ہے تفصیل کے مطابق حالیہ سیلاب سے راجن پور کی مختلف یونین کونسلوں جن میں حاجی پور بکھر پور چک شکاری جہان پور آسنی عمر کوٹ روجھان سون واہ لنڈی سیدان  کے علاوہ کء مواضعات میں سیلاب نے تباہی پھیر دی ہے کاشتہ فصلیں کچے مکانات منہدم ہوچکے ہیں مگر ان متاثرین کی امداد نہ کی جاسکی متاثرین ملک بشیر احمد سیوڑہ مظہر نواز کورائی خواجہ عبدالرشید  سید شمشیر حسین بخاری ایڈووکیٹ شکیل احمد بابڑہ مولوی عبدالغنی بابڑہ ودیگر نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ راجن پور کو آفت ذادہ قرار دے کر متاثرین کی مدد کی