سانحہ کچہ، شہید اہلکار عبداللہ کھوکھر کی رسم قل ، مرحوم کیلئے خصوصی دعائیں
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)رحیم یار خان کچے کے علاقہ میں ڈاکوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کوٹ ادو کے علاقہ بستی بدھ کے ہائشی عبداللہ کھوکھرکی رسم قل خوانی اداکردی گئی 23اگست کی شام رحیم یارخان میں کچہ کیعلاقہ ماچھکہ کیمپ2 پرڈاکوں نے چھٹی سے(بقیہ نمبر15صفحہ7پر)
واپس آنے والی پولیس پارٹی کی گاڑی خراب ہونے پر گھیرا کرکیپولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سینشانہ بنایاتھا،حملہ میں 12اہلکارشہیدجبکہ 8زخمی ہوئے تھے،حمگہ میں شہیدہونے والیعبداللہ کھوکھرکا تعلق کوٹ ادوکے علاقہ محمودکوٹ بستی بدھ سے تھا،شہیدعبداللہ کھوکھرکی گزشتہ روز رسم قل خوانی ان کیبائی گاں بستی بدھ محمودکوٹ میں اداکردی گئی جس میں ڈی ایس پی سٹی اعجاز طاہر ایس ایچ اوتھانہ سنانواں انسپکٹررضوان شاہدمہوٹہ،سب انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ محمود کوٹ غلام اصغر کاشف نیایم این ایجمشید دستی،سابق ایم این ایمہرارشاداحمد سیال،ایم پی اے نادیہ فاروق کھر،سابق ایم پی اے محمدذیشان گرمانی،سابق ایم پی اینیاز احمد کشکوری سابق ایم پی ایملک بلال کھر،ملک معین کھر،ملک خیرمحمد بدھ،حاجی عباس خان سابق پٹواری،حاجی خادم حسین بھٹی سمیت سیاسی سماجی دینی وشہری حلقوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی،مفتی اللہ بچایا نے قل خوانی میں شامل شرکاسے خطاب کیا،بعدازاں شہید کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعاکرائی گئی،ڈاکوں کیہاتھوں شہید ہونیوالیعبداللہ کھوکھرکی2 شیرخوار بیٹیاں ہیں جبکہ پسماندگان میں بیوہ 2بیٹیاں 2بھائی اور والدین چھوڑے عبداللہ 2خاندانوں کا واحد کفیل تھا۔