تاجر تنظیموں اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک ختم، آج مذاکرات
ملتان(نیوزرپورٹر)چیف کوارڈی نیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر نے کہا ہے کہ تاجر تنظیموں اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہوا ہے،آج (پیر) کے روز ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں تاجر تنظیموں کا نمائندہ وفد چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ تاجر ہمارے اپنے ہیں ہم ان کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں،یہ بات بہت خوش آئند ہے کہ ہم سب مل کر ریاست کے لئے کام کریں،تاجر وفد کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاجر محب وطن ہیں، ریاست کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔