تحریک انصاف نے لاہور جلسہ کی تاریخ تبدیل کر دی

  تحریک انصاف نے لاہور جلسہ کی تاریخ تبدیل کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیٹ نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کا جلسہ 15 ستمبر کے بجائے 22 ستمبر کو کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اطہر نے اعلان کیا کہ پارٹی نے 22 ستمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے کیلئے نئے سرے سے درخواست جمع کرائی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے تین صفحات پر مشتمل درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور سے 15 ستمبر کو مینار پاکستان پر بڑے سیاسی اجتماع کیلئے این او سی مانگا(بقیہ نمبر2صفحہ7پر)

 گیا تھا۔حماد اظہر نے بتایا لاہور میں 22 ستمبر کو عوامی جلسے کیلئے نئے سرے سے ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی زیادہ تر توجہ 8 ستمبر کو اسلام آباد جلسے کو دیگی،12ربیع الاول کی مناسبت سے پی ٹی آئی ایک بڑی مذہبی تقریب بھی منعقد کریگی۔

جلسہ تاریخ