کنٹونمنٹ ایریا، بارشوں کے بعد گلی محلوں میں پانی، شکایت سیل قائم، ٹیمیں تشکیل

    کنٹونمنٹ ایریا، بارشوں کے بعد گلی محلوں میں پانی، شکایت سیل قائم، ٹیمیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر)پریزیڈنٹ کینٹ بورڈ اور کینٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر فراست علی شاہ نے طوفانی بارشوں کے پیش نظر کینٹونمنٹ عملہ کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور کینٹ کے(بقیہ نمبر9صفحہ7پر)

 رہائشوں کی شکایات کے فوری ازالہ کے لیے کینٹ بورڈ افس میں شکایات سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے طوفانی بارشوں کے پیش نظر کینٹ کے رہائشی ایریا میں کھڑے ہوئے پانی کو ہنگامی بنیادوں پر نکالنے اور شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لیے ہنگامی  بنیادوں پر کام کرنے  اور شکایات کے فوری ازالہ کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے اس ضمن میں اسسٹنٹ سیکرٹری  فیصل خان جدون اور وسیم عامر کی زیر نگرانی سینیٹیشن برانچ گارڈن برانچ  انفورسمنٹ سیل عملہ کے ہمراہ مختلف ٹیمیں  تشکیل دے کر کام کا اغاز کر دیا گیا اور تین چار گھنٹے  کی انتھک محنت کے بعد پورے کینٹ ایریا  سے بارش کا پانی کلیئر کر دیا گیا ہے۔