انڈر 15سویڈن کرکٹ لیگ، اوورسیز پاکستانی محمد اکشف کیانی ٹاپ سکورر

    انڈر 15سویڈن کرکٹ لیگ، اوورسیز پاکستانی محمد اکشف کیانی ٹاپ سکورر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 گڑھا موڑ (نامہ نگار)چک نمبر 118 ڈبلیو بی سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی ڈنمارک سے راجہ زاہد کیانی کے بیٹے محمد اکشف کیانی نے انڈر 15سویڈن کرکٹ لیگ میں ٹاپ سکورر بیٹس مین 2024 کی ٹرافی اور میڈل اپنے نام کر لیا۔تحصیل میلسی چک نمبر 118 ڈبلیو بی سے تعلق رکھنے والے اوورسیز (بقیہ نمبر4صفحہ7پر)

پاکستانی راجہ زاہد کیانی کے بیٹے محمد اکشف کیانی نے انڈر 15 سویڈن کرکٹ لیگ میں ٹاپ بیٹس مین کے جوہر دکھائے سویڈن لیگ 2024 میں بہترین بیٹس مین اور ٹاپ سکورر کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں نے اکشف کیانی کو بہترین کامیابی پر مبارک باد دی اور مزید کہا کہ اکشف کیانی نے ہم پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں اور ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اس موقع پر اکشف کیانی کے والد راجہ زاہد کیانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کا بہت کرم ہے میرے بیٹے نے سویڈن لیگ 2024 کا بیسٹ سکورر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ہزاروں میرے دوست احباب اور پاکستانی شائقین کا میں شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے میرے بیٹے کو اتنا سپورٹ کیا اور دعا کرتا ہوں کہ میرا بیٹا مزید ترقی کرے اور پاکستان کا نام روشن کرے۔ایک سوال کے جواب میں اکشف کیانی کا کہنا تھا کہ اللہ پاک کے کرم کے بعد میرے والد میرے عزیزوں اور پاکستانیوں کی بہت بڑی سپورٹ میرے ساتھ ہے میں ائندہ بھی انشااللہ کوشش کروں گا کہ اچھا کھیل پیش کروں اور ملک پاکستان کا نام روشن کروں بعد ازاں پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد نے راجہ زاہد کیانی کے گھر جا کر ان کے بیٹے کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔