کے پی میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، تدریسی عمل شروع

کے پی میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، تدریسی عمل شروع
کے پی میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، تدریسی عمل شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہو گئیں جس کے بعد سکول دوبارہ کھل گئے اور آج سے تدریسی عمل شروع ہو گیا۔ 
محکمہ تعلیم کے مطابق تمام سکولز آج سے کھل گئے، پرائمری، مڈل و ہائی سکولوں میں پڑھائی ہو گی، پرائمری سکولوں کو یکم جون سے بند کیا گیا تھا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق مڈل اور ہائی سکولوں کو 15 جون سے موسم گرما کی تعطیلات دی گئی تھیں جبکہ آج تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے پر اکثر سکولوں میں طلبہ کی تعداد انتہائی کم ہے۔