کوئٹہ ‘کرم ‘باجوڑ:بم دھماکے، حملے ،ایک شخص  جاں بحق، 3 پولیس اہلکاروں سمیت7 افراد زخمی

کوئٹہ ‘کرم ‘باجوڑ:بم دھماکے، حملے ،ایک شخص  جاں بحق، 3 پولیس اہلکاروں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرم،باجوڑ،کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں )کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکے میں 2 افرادزخمی جبکہ کرم میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع وسطی کرم میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق وسطی کرم کے علاقے مرغان میں رات گئے پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیاجس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں متعدد دہشتگردوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے تاہم دہشتگردوں کی ابھی تک کسی قسم کی تعداد معلوم نہ ہوسکی۔ دوسری جانب کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت میں چمن پھاٹک پر واقع سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو نے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونےوالوں کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔علاوہ ازیںخیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقہ درہ بازار میں بم دھماکہ ہوا ہے، جس کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو ہیڈ کواٹر خار ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈی ایس پی نعمت کا کہنا ہے کہ واقعہ کی نوعیت معلوم کی جا رہی ہے، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

 بم دھماکے

مزید :

صفحہ اول -