آئی پی پیزکیخلاف تحقیقات ، پاور  پلانٹس13 مالکان آج کمیٹی میں طلب 

  آئی پی پیزکیخلاف تحقیقات ، پاور  پلانٹس13 مالکان آج کمیٹی میں طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز ( آئی پی پیز)کے خلاف جاری تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سی پیک کے تحت لگنے والے پاور پلانٹس کی اضافی منافع خوری کی نشاندہی کرلی ہے، 13 آئی پی پیز مالکان کو کل اسلام آباد طلب کیا گیا ہے جبکہ آئی پی پیز مالکان کو فنانشل رپورٹس بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے سینئر ایگزیکٹیوزکو مختلف شہروں میں پوچھ گچھ کے بعد اسلام آباد طلب کیا گیا ہے، آئی پی پیز مالکان کو باورکروایا جائےگا کہ ملک کو اس وقت ان کے تعاون کی ضرورت ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور ڈویڑن محمد علی تحقیقات میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، آئی پی پیز مالکان سے 2021 میں ہونے والی تحقیقات کے طرز پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے جبکہ تحقیقاتی ٹیم کے بااثر ارکان نے ریکارڈ اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے مختلف پلانٹس کا دورہ بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق چینی آئی پی پیز سے رعایت حاصل کرنے کے لیے حکومتی ٹیم اعلیٰ سطح پر بات کرے گی جبکہ سرکاری پاورپلانٹس کے کپیسٹی پیمنٹ اور منافع میں بھی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری طرف مختلف ٹی وی چینلز پر تحقیقات? کمیٹی کی جانب سے آئی پی پیز مالکان کو طلب کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دی گئیں۔پاور ڈویڑن کے اعلامیے کے مطابق تحقیقات? کمیٹی کا آئی پی پیز مالکان کی طلبی کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں۔حکام نے واضح کیا ہے کہ آئی پی پیز کے مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ بعض ٹی وی چینلز پر خبریں گردش کر رہی تھی کہ 13 آئی پی پیز مالکان کو کل اسلام آباد طلب کیا گیا ہے جبکہ آئی پی پیز مالکان کو فنانشل رپورٹس بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی پی پی مالکان طلب

مزید :

صفحہ اول -