بلاول بھٹو کا سید علی شاہ گیلانی کو برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش

      بلاول بھٹو کا سید علی شاہ گیلانی کو برسی پر شاندار الفاظ میں خراج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی مرحوم کو ان کی تیسری برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاﺅس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی بھارتی بربریت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑے رہے اور کشمیریوں کے جدوجہدِ حقِ خودارادیت کے پرچم کو ہمیشہ بلند رکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی جیسے بنیادی انسانی حقوق کے لیے سید علی شاہ گیلانی کی جدوجہد اور غیرمتزلزل عزم موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ رہے گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تصفیہ طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے پورے خطے کا امن واستحکام اور ترقی خطرے میں ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف سلامتی کونسل کی قرارداد اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نکالنے میں ہے۔ انہوں نے، اپنے بیان میں، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کشمیریوں کو ان کی جدوجہد برائے حقِ خودارادیت میں سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -