فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے گھر واردات میں ملوث2ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو مارے گئے، پولیس کے مطابق ملزمان ریکارڈ یافتہ اور مقابلے میں کانسٹیبل کو شہید کیا تھا،پولیس کامزید کہنا ہے کہ زیرحراست ملزمان کو چھڑانے کیلئے ساتھیوں نے فائرنگ کی،ساتھیوں کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
پولیس کاکہنا تھا کہ ملزمان سابق گورنر سلمان تاثیر کے گھر واردات میں بھی ملوث تھے ۔