جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کیس سماعت ...
جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقررکر دیاگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں سات رکنی فل کورٹ بنچ 19ستمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابرستار بنچ میں شامل  ہیں،جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز بنچ کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فل کورٹ بنچ نے موسم گرما کی چھٹیوں سے قبل پہلی سماعت کی تھی،عدالت نے کردار کشی مہم چلانے اور مواد شیئر کرنے والے افراد کی نشاندہی کرنے کا حکم دیا تھا۔