لاہور ؛نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے طیفی بٹ کے بہنوئی کو قتل  کردیا

Sep 02, 2024 | 03:29 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طیفی بٹ کا بہنوئی قتل اوراہلیہ زخمی ہو گئیں۔

لاہور میں کینال روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ  کردی، فائرنگ سے گاڑی میں موجود طیفی بٹ کا بہنوئی جاں بحق جبکہ اہلیہ زخمی ہو گئیں اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمی خاتون کو ہسپتال متنقل  کردیاگیا۔

مزیدخبریں