کسٹمز حکام نے کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی

Sep 02, 2024 | 09:43 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کسٹمز نےکراچی ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئےدبئی جانے والے مسافر سے 17ہزار 925 ڈالر کے مساوی انڈین، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کرنسی برآمد کرلی۔

دبئی جانے والےمسافر مسترالدین سے برآمد انڈین کرنسی مبینہ طور پر جعلی ہونے کا بھی شبہ ہے، کسٹمز حکام نے مشکوک مسافر کی تفصیلی تلاشی  کے دوران اسکے بیگ کی نچلی تہہ سے 500 بھارتی روپے کے نوٹوں کے 30 بنڈل برآمد ہوئے۔اس کے بعد مسافر کی جسمانی تلاشی لی گئی تو ملزم کی جیب سے اضافی 16,728 بنگلہ دیشی ٹکے اور 45,660 پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔حکام نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مزیدخبریں