لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) دریائے ستلج میں طغیانی سے تحصیل کہروڑ پکا میں ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب آگئی، پی ڈی ایم اے کی جانب سے اگلے 24 گھنٹے اہم قرار دے دیئے گئے۔
سیلاب سے مہاراں پتن، رام کلی، کوٹ کوڑا، شاہ ابو طاہر سمیت متعدد علاقے متاثر ہوئے، زمینی کٹاؤ خطرناک حد تک بڑھنے لگا، مکئی، کپاس، تل کی فصلیں مکمل طور پر تباہ، کاشتکاروں کا شدید نقصان ہوا۔فوج طلب کر لی گئی۔
دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی، بہاولپور، لیہ، مظفرگڑھ اور ڈی جی خان کے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔الرٹ کے مطابق سیلابی پانی کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان کا خدشہ ہے، علاقہ مکینوں کو اپنے مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی فوری ہدایات دی گئی ہیں۔