ایف بی آر نے گاڑیوں کی ایمنسٹی سکیم میں 6 اپریل تک توسیع کر دی

ایف بی آر نے گاڑیوں کی ایمنسٹی سکیم میں 6 اپریل تک توسیع کر دی

اسلام آباد(آئی اےن پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گاڑیوں کی ایمنسٹی سکیم میں 6 اپریل تک توسیع کر دی۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی شکل دینے کے لئے پہلے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی جسمیں مزید پانچ دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ اب سمگل شدہ گاڑیوںکو 6 اپریل تک قانونی شکل دی جا سکتی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق ایمنسٹی سکیم کے تحت استعمال شدہ گاڑیاں اگر پانچ سال سے پرانی ہوں تو ان کی قدر میں ہر سال 5 فیصد کمی کی اجازت دی جائے گی اورٹیکس ڈیوٹی سے فائدہ حاصل کیا جائے گا۔ حکومت کو اس مد میں آٹھ سے دس ارب روپے کا ریونیو ملنے کی توقع ہے۔ اس سکیم کے تحت اب تک ساڑھے نو ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا جا چکا ھے اور توسیع سے مزید 9 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔

 

مزید : کامرس


loading...