آٹھ ماہ کے دوران پام آئل کی درآمد میں کمی ، سویابین کی درآمد میں اضافہ

آٹھ ماہ کے دوران پام آئل کی درآمد میں کمی ، سویابین کی درآمد میں اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی) رواں مالی سال کے گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران پام آئل کی درآمد میں کمی آئی جبکہ سویابین کی درآمد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا فروری کے دوران 1.411 ارب ڈالر مالیت کا پام آئل درآمد کیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال 2011-12ءکے دوران درآمد کئے جانے والے 1.611 ارب ڈالر مالیت کے پام آئل سے کم رہا۔ پاکستان کے قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے جولائی تا فروری کے آٹھ ماہ کے عرصہ کے دوران پام آئل کی درآمد میں 4.42 فیصد کمی آئی تاہم فروری 2012ءکے مقابلے میں رواں سال فروری میں پام آئل کی درآمد میں 19.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فروری میں 201.493 ملین ڈالر کا پام آئل درآمد کیا گیا۔ اس دوران سویابین آئل کی درآمد میں 11.70 فیصد سے 41.825 ملین ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم فروری میں اس کی درآمد فروری 2012ءکے مقابلے میں انتہائی کم رہی۔

 رواں سال فروری میں صرف 31.000 ڈالر کا سویا بین آئل درآمد کیا گیا جو کہ جنوری میں 2.442 ملین ڈالر کا درآمد کیا گیا تھا۔

مزید : کامرس


loading...