توانائی پر اچھوتے پروجیکٹس کی نمائش‘ ینگ انرجی لیڈر ایوارڈ تقریب 9 اپریل کو ہوگی

توانائی پر اچھوتے پروجیکٹس کی نمائش‘ ینگ انرجی لیڈر ایوارڈ تقریب 9 اپریل کو ...

کراچی (اکنامک رپورٹر) محکمہ امور نوجوانان حکومت سندھ اور نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے انجینئرنگ کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباءکے بنائے ہوئے توانائی کے اچھوتے اور قابل عمل پروجیکٹس کی نمائش 9 اپریل کو مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی ۔ اس نمائش کا انعقاد پاور جنریشن پر چھٹی عالمی کانفرنس کے موقع پر کیا جا رہا ہے جس کا مقصد بالخصوص بجلی کے بحران کیلئے متبادل توانائی اور ذرائع کو فروغ دینا ہے۔ 20سے زائد تعلیمی اداروں کے طلباءو طالبات اورانجینئرز کے بنائے ہوئے پروجیکٹس نمائش کیلئے رکھے جائیں گے اور بہترین پروجیکٹس انعامات و سرٹیفیکٹ دیئے جائیں گے۔ اس موقع پربہترین صلاحیت اور آئیڈیا پرینگ انرجی لیڈر ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔ اس کانفرنس و نمائش کیلئے انرجی اپ ڈیٹ ، متبادل توانائی بورڈ حکومت پاکستان ، سولرائزیشن ویلفیئر آرگنائزیشن اور رینوبیل انرجی ایسوسی ایشن آف پاکستان نے تعاون کیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...