92 مال بردار ٹرکوں نے چکوٹھی اوڑی کراسنگ پوائنٹ پارکیا

92 مال بردار ٹرکوں نے چکوٹھی اوڑی کراسنگ پوائنٹ پارکیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چکوٹھی( آئی این پی) سرینگر مظفر آباد تجارت جاری‘ منگل کو 92 مال بردار ٹرکوں نے لائن آف کنٹرول کوچکوٹھی اوڑی کراسنگ پوائنٹ سے کراس کیا جبکہ لائن آف کنٹرول امن برج پر ٹی ایف او چکوٹھی مبارک عباسی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے ٹرانسفر اور نئے آنے والے ٹی ایف اوز کے اعزاز میں پارٹی، فوجی حکام کی بھی شرکت ، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز 59 ٹرک مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر آئے جبکہ آزاد کشمیر سے 33 مال بردار ٹرک مقبوضہ وادی گئے دوطرفہ تجارت آج بدھ کے روز بھی جاری رہے گی ، دریں اثناء مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ نے اوڑی کراسنگ پوائنٹ مقبوضہ کشمیر کے ٹی ایف او نذیر احمد بابا کو تبدیل کرکے ان کی جگہ مقبول بٹ کو نیا ٹی ایف او تعینات کردیا ہے ، چکوٹھی اوڑی امن برج پر ٹی ایف او چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ مبارک عباسی نے مقبوضہ کشمیر کے ٹرانسفر اور نئے آنے والے ٹی ایف اوز کے اعزاز میں امن برج پر ٹی پارٹی دی جس میں ٹرانسفر ہونے والے ٹی ایف او کو الوداع جبکہ نئے آنے والے کو خوش آمدید کہا گیا۔

مزید :

کامرس -