چیک پوسٹ کی مرمت پر پاک، افغان تنازع

چیک پوسٹ کی مرمت پر پاک، افغان تنازع
چیک پوسٹ کی مرمت پر پاک، افغان تنازع

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک ، افغان سرحد پر پاکستان کی چیک پوسٹ کی مرمت نے دونوں ملکوں میں تنازع کھڑا کردیا ہے۔افغانستان کے نائب وزیر خارجہ جاوید لودن نے ڈیورنڈ لائن پرپاکستانی فوج اس چیک پوسٹ کی تعمیر کو یکطرفہ تعمیر قرار دیا ہے۔ پاکستانی سفیر محمد صادق سے ملاقات کے دوران افغانستان کے نائب وزیر خارجہ جاوید لودن نے اس پیش رفت کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور پاکستانی فوج کی جانب سے اشتعال انگیز عمل قرار ہے ۔ پاکستان نے لودن کے تحفظات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعمیراتی کام معمول کی بات ہے اور ایک پرانی چوکی پر مرمت کا کام جاری ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ” گورسال پوسٹ پاکستانی حدود کے بہت اندر واقع ہے، یہ پرانی چیک پوسٹ ہے جس کی مرمت کا کام جاری ہے، اس حوالے سے افغانستان کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا ۔

مزید : اسلام آباد


loading...