ماکوری آئل اینڈ گیس فیلڈ سے تیل و گیس کی پیداواربڑھ گئی

ماکوری آئل اینڈ گیس فیلڈ سے تیل و گیس کی پیداواربڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی اےن پی) ماکوری آئل اینڈ گیس فیلڈ سے تیل اور گیس کی پیداوار بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع ماکوری اور ماکوری ایسٹ آئل اینڈ گیس فیلڈ سے تیل کی پیداوار گزشتہ سطح سے نو فیصد بڑھ کر آٹھ ہزار ایک سو اکتیس بیرل یومیہ کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ اس سے قبل ماکوری فیلڈ کی مجموعی تیل کی پیداوار سات ہزار چار سو اکسٹھ بیرل یومیہ تھی، ساتھ ہی ماکوری فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا، اور یہ اب تک کی بلند ترین سطح اکتیس اعشاریہ پانچ ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ گئی۔ ماکوری آئل اینڈ گیس فیلڈ کی دو ہزار چار میں دریافت کے بعد اس سے ابتدائی پیداوار جنوری دو ہزار چھ سے شروع کی گئی تھی۔ اس فیلڈ میں پی پی ایل ستائیس اعشاریہ سات چھ فیصد، او جی ڈی سی ایل بھی ستائیس اعشاریہ سات چھ فیصد اور پی او ایل اکیس فیصد اسٹیک ہولڈر ہیں۔

مزید :

کامرس -