موبی لنک فاونڈیشن کے تحت ساحل سمندر کی صفائی مہم

موبی لنک فاونڈیشن کے تحت ساحل سمندر کی صفائی مہم

لاہور(پ ر)ساحل پرہزاروں لوگوں کی روزانہ آمد شہریوںکے لیے باعث سکون تو بنتی ہے ، مگر خوبصورت نظارے پیش کرنے والا کراچی کا ساحل لاتعداد افرادکی موجودگی میں اکثر کچرے سے اٹا دکھائی دیتا ہے، موبی لنک فاونڈیشن اور پاکستان لائف سیونگ فاﺅنڈیشنPALS کے زیراہتمام کراچی کے ساحل پر صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا،چار گھنٹے جاری رہنے والی اس مہم میںپاکستان لائف سیونگ اور موبی لنک کے مشعل بردار والنٹیرز نے دوسوکلوگرام سے زائد کچرا ساحل سے اٹھا کر ٹھکانے لگایا۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام موبی لنک فاﺅنڈیشن کی قدرتی ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے جاری مہم کا ایک حصہ ہے اس مہم کے تحت اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر بھی صفائی کام کیا جاچکا ہے، اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے موبی لنک کے ہیڈ آف کمیونیکیشنز عمر منظور کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک قدرتی خوبصورتی سے مالا مال ہے جبکہ ہمارے ساحلی علاقے بھی اپنے دامن میں خوبصورت مناظر لیے ہوئے ہیں۔ مگر بد قسمتی سے صنعتی فضلہ اور گندگی کے ڈھیر نے اس خوبصورتی کودھندلا کر رکھ دیا ہے، جس سے ملک کی سمندری حدود پر موجود آبی حیات کو خطرات لاحق ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ موبی لنک کا یہ اقدام شہریوں کو صاف ماحول کی افادیت اور اس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ پاکستان لائف سیونگ فاﺅنڈیشن (پی اے ایل ایس) ایک سماجی تنظیم ہے جس کا مقصد عوام کو مفت خدمات فراہم کرنا ہے، تنظیم کراچی کے ساحل پر عوام کو بلاتفریق اپنی خدمات فراہم کررہی ہے جس میں لائف گارڈز اور دیگر سہولیات شامل ہیں، لائف سیونگ پاکستان کا وہ واحد ادارہ ہے جو کراچی کے ساحل پر ڈوبنے والے تقریبا دولاکھ افراد کو بلا تفریق اپنی خدمات فراہم کررہاہے۔

مزید : کامرس


loading...